• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی یمن کے معاملے کو مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے،سعودی نائب وزیر دفاع

صنعا(ایجنسیاں) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل کی قیادت سے ملاقات کی جس کی سربراہی عيدروس الزبيدی کر رہے تھے۔شہزادہ خالد نے جنوبی یمن کے معاملے کو مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال سے صرف ایرانی نظام اور یمن میں اس کے دست راس حوثیوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر شہزادہ خالد نے سعودی عرب کی جانب سے بات چیت کی دعوت اور یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے فائر بندی کا مطالبہ قبول کرنے پر جنوبی عبوری کونسل کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔
تازہ ترین