• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل روڈ کی توسیع، رکاوٹ بننے والی تعمیرات کیخلاف کل آپریشن کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل روڈ کی توسیع میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات گرانے کے اعلانات کرادیئے گئے، ایم ڈی اے نے انتظامات مکمل کر لئے، ہفتےکے روز11 اور 12بجے کے درمیان آپریشن شروع کر دیا جائے گا، تمام متعلقہ اداروں کو لیٹر جاری کر دیئے گئے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے احکامات جاری کردیئے ہیں، ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے آرٹس کونسل اور کلمہ چوک کے نزدیک تعمیرات کے مالکان اور کرایہ داروں کے لئے با ضابطہ طور پر لائوڈ سپیکر کے ذریعے ہفتے کو آپریشن شروع ہونے کے اعلانات کئے گئے اور مالکان کو وارننگ دی گئی کہ وہ ہفتہ کے دن سے پہلے پہلے اپنی تعمیرات ازخود گرا دیں اور سامان اٹھالیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی اے انتظامیہ نے واپڈا تنصیبات منتقل کرنےکے لئے میپکو چیف کو لیٹر جاری کر دیا ہے جبکہ لا ایند آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ او ر اضافی پولیس نفری کے لئے سی پی او ملتان کو بھی چٹھی لکھ دی گئی ہے۔
تازہ ترین