• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس انتظامات بارے اجلاس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کی صدارت میں پشاور یونیورسٹی میں آئندہ ماہ ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا کانفرنس ایریا سٹڈی سنٹر اور چینی سفارت خانہ کے زیر اہتمام بی آر ای، سی پیک اور بین العلاقائی اشتراک کے حوالے سے ہوگی جس میں وسطی ایشیائی ممالک اور مشرق وسطی سے ایک درجن سے زائد مندوبین اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیاء ، روس و چین کے ڈائریکٹر شبیر احمد نےشرکاء کو کانفرنس کے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔پروفیسر جوہر علی نے کانفرنس ہال کے اطراف کو کشادہ اور زیادہ سہولیات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔کانفرنس کے موقع پر ثقافتی اور کھانوں کے اسٹالز سمیت دیگر پروگرامز کا اہتمام کیاجائے گا۔
تازہ ترین