• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یو ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹ 2019کے لئے ضروری انتظامات مکمل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سرکاری ، پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اتوار 25اگست کو منعقدہونے والے ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹکے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے،ٹیسٹ سات ریجنز پشاور، مردان، سوات، ملاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 46انڈور ہالوں میںلیا جائے گاجس کے لئے تمام طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ کے ایم یو پریس ریلیز کے مطابق ایڈمٹ کارڈ(رول نمبر سلپ)کے بغیر کسی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی، طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل قومی شناختی کارڈیا فارم ب اور ایک عدد تازہ پاسپورٹ سائز تصویر لانے ہوں گے، کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون، سما رٹ واچ،لیپ ٹاپ،کتب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ وہ تما م اشیاء اور مواد سا تھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی جوٹیسٹ میں معا ون ثابت ہو سکتی ہیںخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،طلبہ کو ٹیسٹ سنٹرز میں صبح ساڑھے سات بجے تک پہنچنے کے علاوہ اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائنٹرلانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ایڈمٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو ٹیسٹ سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ 8:30بجے سے11بجے تک ہوگا۔پشاورریجن میں18025، سوات میں6544، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3130 ، مردان میں 5552، کوہاٹ میں2076 ، ملاکنڈ میں 3259 اور ہزارہ ریجن میں 5241 اور مجموعی طور پر 43827طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔
تازہ ترین