آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘

فوربز نے  زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی


معروف امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانےوالے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی جس میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
ڈوائن جانسن

فوربز کی رپورٹ کے مطابق دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جونس نےیکم جون 2018 سے یکم جون 2019 کے درمیان 8.94 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہےجو ایک ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

حال ہی میں ڈوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا انہوں نے ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے اس کے علاوہ وہ حالیہ کچھ عرصے سے ہالی ووڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
کرس ہیمسورتھ

مارول سپر ہیرو یونیورس کے اداکاروں میں سے ایک آسٹریلوی اداکارہ کرس ہیمسورتھ اس دوران 7.64 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔

ہیمسورتھ نے مارول کی ’ایوینجر‘ سیریز کی فلموں میں ’تھور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔وہ معروف ٹی وی شو ہوم اینڈ اوے ، ڈانسنگ ود دی اسٹارز کے علاوہ دیگر شوز کا بھی حصہ رہے ۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
رابرٹ ڈاؤنی

مارول سیریز کے ’آئرن مین‘ کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر تیسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نےگزشتہ ایک سال میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

فوربز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
اداکار اکشے کمار

فوربز لسٹ کا پانچواں نمبر جیکی چین کے نام رہا جنہوں نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کئے۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
جیکی چین

’راکٹ‘ اسٹار بریڈلی کوپر اور مرڈر مسٹری کے ہدایت کار ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے ۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
ریڈلی کوپر

دونوں گزشتہ ایک سال میں 5کروڑ 70لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہے ۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
ایڈم سینڈلر

امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی کیپٹن امریکا کے کرس ایونس کا نمبر آٹھواں رہا۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
کرس ایونس

انہوں نے گزشتہ ایک سال میں 4کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

’اینٹ مین‘ کے پال روڈ نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
پال روڈ

پال روڈ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

فوربز لسٹ فہرست میں دسواں نمبر حاصل کرنے میں ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کامیاب رہے۔

’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘
ول سمتھ

انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید