• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکا رہی ہے، اسلم اقبال

وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آرہی، بلاول بھٹو کو کشمیر پر بیان بازی سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ سکھوں کی فہرستیں کس وزیر داخلہ نے انڈیا کے حوالے کیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق بینر تک نہ لگنے دیئے، کشمیر کمیٹی کو صرف گاڑیاں اور ٹی اے ڈی اے لینے کیلئے استعمال کیا گیا ۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عوام پوچھتے ہیں مولانافضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی میں 10سال کیا کیا ۔

تازہ ترین