• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کےسرحدی علاقےسوست میں غیر ملکی سیاح خاتون سے زیادتی کی کوشش کےالزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق پاکستان سےچین جانےوالی کورین خاتون سےسوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی۔

خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے ملزم کوسات روز کے لیے پولیس کےحوالے کردیا۔

’سوجی ہیون‘ نامی کورین خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

ملزم کو علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نےملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم عبدالقیوم سرکاری محکمہ کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کےضلع مردان کا رہائشی ہے۔

تازہ ترین