• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر انسانی المیہ بن چکا،عالمی طاقتیں آگے آئیں ،فواد چوہدری

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیو ز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب ایک انسانی المیہ بن چکا ضروری ہے عالمی طاقتیں آگے آئیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریںمودی کو سمجھنا ہوگا کہ اس رویے سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون کی رکن کشور زہرہ کا کہنا تھاکہ کم عمری کی شادی کا قانون ہندو کمیونٹی کے دباؤ پر نہیں لایا گیا ان کو زیادہ اعتراض مذہب تبدیلی کی شادی پر ہے کم عمری کی شادی پر نہیں،اس لئے اس قانون کا منظور ہونا بڑا ضروری ہے۔ماہر تعلیم اورسینئر کیریئر کونسلر سید عابدی کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو بی اے،ایل ایل بی اور بی ایس سی ڈگریوں کو جدید تعلیمی نصاب کے ذریعے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ کیا جائے، اگر فوری تبدیلی نہیں لائی جاسکتی تو کم از کم ملک میں قائم یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا عالمی یونیورسٹیوں سے الحاق ضرور کیا جائے۔کراچی شہرمیں مکھیوں کی بہتات اور کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے علاوہ ٹرینوں کے اوقات کار متاثر ہونے کے معاملے پربھی گفتگو کی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی لا رہی ہے جس میں سیکورٹی اور قیام کے ساتھ ساتھ کئی ضروریات کو مد نظر رکھا جارہا ہے کوٹلی ستیاں قدرتی مناظر کے حوالے سے مری سے بھی بہت آگے ہے لیکن اب تک اسے سیاحت کے حوالے وہ مقام نہیں مل سکا جو ملنا چاہئے، بلندی،پانی اور ہریالی کا ایک جگہ جمع ہونا ہی قدرتی خوبصورتی ہے اور اس کی وجہ سے شعبہ سیاحت کی انکم کئی ارب تک جا سکتی ہے۔

تازہ ترین