کوٹری (نامہ نگار)اہلسنت والجماعت ضلع جامشو رو کے ضلعی رہنماؤں نے مولانا زاہد عثمانی کی قیادت میں کراچی میں مولانا اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ا ن کی رہائی پرمبارکباد دیتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کی باعزت رہائی سے ثابت ہوگیا کہ ہم پرامن اور محب وطن پاکستانی ہیں ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہم قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جس طرح ہم ناموس رسالت کے تحفظ کی بات کرتے ہیں ویسے ہی ہمیں پاکستان کا تحفظ بھی عزیز ہے اس حوالے سے 23مارچ کو ہم پورے پاکستان میں 23مارچ شایان شان طریقے سے منائیں گے اس موقع پر جاوید عباسی ،طیب قاسمی ،تنویر احمد اور قاری شاہد بھی موجود تھے۔