• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رہنماؤں میں سرد جنگ، جنو بی پنجاب سیکریٹریٹ تاخیرکا شکار ہے، جہانگیر ترین

ملتان (دی نیوز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے جنو بی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام تاخیر کا شکارہو گیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تاخیر کا مسئلہ پارٹی رہنماؤں کی اندرونی سرد جنگ کی وجہ سے پیدا نہیں ہو نا چاہئےاور تجویز دی کہ خطہ کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی خاطراس سرد جنگ کا خاتمہ ہو نا چاہئے۔گزشتہ روز چوتھی کاٹن کراپ مینجمنٹ کمیٹی کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کواس طرح کے مسائل نمٹانے کیلئے اکٹھے بیٹھنا چاہئے۔

تازہ ترین