• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ وکلاء الیکشن کمیشن ارکان میں شامل

اسلام آباد (طارق بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے نامزد کردہ افراد اور اس طرح کی نامزدگیوں کیلئے ضروری آئینی عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے دو وکلاء کا اس کے ارکان کی حیثیت سے تقرر کردیا گیا ہے۔ ماضی میں ریٹائرڈ ہائی کورٹ ججز کو ہمیشہ ای سی پی ارکان کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ دو وکلاء منیر کاکڑ اور خالد محمود صدیقی جن کا تقرر ای سی پی ارکان کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور جو بالترتیب بلوچستان اور سندھ کی نمائندگی کریں گے، ان کی سفارش وزیر اعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی ناکام مشاورت کے دوران کی تھی۔ معروف وکیل بیرسٹر عمر سجاد نے دی نیوز کو بتایا کہ چونکہ آئین ٹیکنوکریٹس کی بحیثیت ای سی پی ارکان انتخاب کی اجازت دیتا ہے۔

تازہ ترین