• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے مقدمات میں پھنساکر ہماری آوازیں خاموش نہیں کی جاسکتیں، رانا مشہود

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صوبائی وزیر رانا مشہودنے کہا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سمجھتے ہیں ہماری آوازیں خاموش ہو جائیں گی تو ایسا نہیں ہو سکتا، پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر وزیر نہیں محکمہ جوابدہ ہوتا ہے، خواجہ برادران، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو پکڑ کر جمہور کی آواز دبائی جارہی ہے، نوازشریف کو جیل میں رکھنا غیر قانونی اورغیرآئینی ہے ۔ نیب ہیڈکوارٹرز لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا آج پاکستان کا نوجوان اور بچہ بچہ نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف ہے، اب ان لوگوں کا یوم حساب اوریوم احتساب بہت قریب ہے۔
تازہ ترین