امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات پر بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس سے تقریب دیکھنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے دوران دھواں اٹھتا اور شعلے بھڑکتے ہوئے دکھائی دیے، تاہم بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ آگ پل پر نہیں بلکہ آتش بازی کے لیے نصب پلیٹ فارمز پر لگی تھی۔
رپورٹس کے مطابق آگ تقریباً ایک منٹ میں بجھا دی گئی، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 143 سال پرانا بروکلین برج مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کی ساخت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔