• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کا ضلع جہلم میں انتخابی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر جہلم کے 2 انتخابی حلقوں میں الیکشن سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

وزیرِ مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی بدلوت میں آبائی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان اور جہلم سے پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ 39 جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق اور حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے نامزد امیدوار شوکت علی شاہ بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

سابق ارکان پنجاب اسمبلی مہر فیاض، چوہدری سعید سمیت پارٹی رہنما طلب مہدی، چوہدری بوٹا جاوید، حافظ اعجاز، چوہدری راشد اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں انتخابی مہم کے حوالے سے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں الیکشن کمپین کے لیے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں لگائی جانے والی ذمے داریوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کو بھی سراہا گیا۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں آزاد کشمیر کے ان انتخابی حلقوں میں پولنگ کے دن کے حوالے سے حکمت عملی پر مزید مشاورت کی گئی۔

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمپین بھرپور انداز میں چلائیں گے۔

اُنہوں نے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کشمیر کاز کی مضبوطی اور کشمیریوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔

قومی خبریں سے مزید