• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خانپور،مدرسے کے طالب علم کو رسیو ں سے باندھ کرتشدد،زبان کاٹ دی

طالبِ علم کی زبان کاٹ دی


رحیم یارخان، خان پور(نامہ نگار) ملزمان نے مدرسہ کےطالب علم کو رسیو ں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلہ سے زبان کاٹ دی ، اسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹھل حمزہ کارہائشی16سالہ طالب علم محمد انور مدرسہ میں زیر تعلیم ہے ،گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے طالب علم محمد انور کورسیوں سے باندھ کر اسے بدترین تشدد کانشانہ بنانے کے بعد تیزدھار آلہ سے اس کی زبان کاٹ دی اور اسے مدرسہ کے کمرہ میں بند کرکے فرارہوگئے، طالب علم کو تشویشناک حالت میں فوری شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابق رنجش کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، پولیس تھانہ سٹی خان پور نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی،ہوش میں آنے کے بعد طالب علم نے پولیس کو اشاروں سے بتایا کہ زبان کاٹنے والے کووہ نہیں جانتا ۔

تازہ ترین