بیجنگ ( آن لائن ) چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 40 کروڑ ہوگئی ہے ،چین کے محکمہ شماریات نے "آبادی میں مستحکم اضافہ ، معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری" کے عنوان سےرپورٹ میں بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 سالوں میں آبادی کی کل تعداد میں "تیز اضافہ "، "مستحکم اضافے "میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 2018 کے آخر تک چین کی کل آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہوگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی کے مجموعی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ثقافتی معیار اور صحت کے معیار کی بلندی کی وجہ سے زیادہ معاشی و معاشرتی فوائد پیدا ہوئے ہیں۔