• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم :ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،ضلع بھر میں 30میڈیکل کیمپ قائم ہونگے

ملتان( سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے نشتر ،شہباز شریف ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،ڈاکٹروں وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہائی الرٹ یکم سے 12 محرم الحرام تک ہوگا،بالخصوص 9 اور 10 محرم کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے،ہسپتالوں میں ضروری مشینری و آلات کو فعال رکھنے،ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے،محکمہ صحت دفتر اور نشتر ہسپتال میں کنٹرول روم قائم ہوگا،محکمہ صحت عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں 30 سے زائد میڈیکل کیمپ قائم کرے گا،جہاں ڈاکٹرز بمعہ پیرامیڈیکل سٹاف،ادویات ڈیوٹی پر موجود رہیں گے،میڈیکل کیمپس کے انعقاد و انتظامات کے لئے محکمہ صحت نے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے،7 محرم کو گلگشت کالونی،9 محرم کو مین مارکیٹ ممتازآباد،10 محرم کو چوک گھنٹہ گھر،چوک بازار،دولت گیٹ،حرم گیٹ،سورج میانی،کچہری روڈ آستانہ لعل شاہ،شجاع آباد،جلالپور پیروالاسمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین