• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشخیصی ٹیسٹوں اور سروسز کی فیسوں میں اضافہ، شہریوں کا اظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت نے عوام کو ایک اور ٹیکہ لگادیا، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مختلف تشخیصی ٹیسٹوں اور سروسز کی فیسوں میں اضافہ کردیا جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی،الٹرا ساونڈ کی فیس 100 سے 150، سی بی سی ٹیسٹ کی فیس 100 روپے 200،جگر کا ٹیسٹ ایل ایف ٹی کی فیس 160 سے 600 روپے کردی گئی ہے،ای سی جی 60 سے 100،یورک ایسڈ،یوریا،کریٹانائن،بلڈ شوگر،حمل ٹیسٹ 30 سے 60 روپے،دل کے مریضوں کے ایمرجنسی ٹیسٹ ٹراپ ٹی کی فیس 600 روپے کردی گئی ہے،3 ماہ کی شوگر چیک کرنے کا ایچ بی اے ون سی ٹیسٹ کی فیس 50 سے 350 روپے کی گئی ہے،ٹیسٹوں کی فیسوں میں اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،ٹیسٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد حکومت پنجاب وصول کرے گی جبکہ ڈینگی ٹیسٹ مفت کیا جائے گا،فیسوں میں اضافے کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی ہے۔
تازہ ترین