• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ممتاز آباد میں سیوریج کا نظام ناکام، واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو ممتاز آباد میں سیوریج کا نظام ناکام ہونے پر علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہےجس پر مکینوں نے واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، نیو ممتاز آباد کالونی قبرستان پیر عمر کے مکینوں مشتاق احمد ،محمد یسیٰن،اشفاق احمد،محمد شفیق،کاشف، مولا،سنی، بلال، شبو،بشیرا،علی،خرم و دیگر نےواسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ2ماہ سے گٹروں کی بندش کے باعث گلیاں گندے نالے کا منظر پیش کررہی ہیں، واسا ڈائریکٹر،ایکسین کو درخواستیں دے کر تھک گئے ہیں اور مسائل جوں کے توں ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے کبھی مسائل پر توجہ دی، انہوں نے کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین