• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد ،پارک اوباش نوجوانوں اور نشئی افراد کی پناہ گا بن گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)حیات آباد پشاور کی انتظامیہ کی چشم پوشی اورغفلت کے باعث پارک اوباش نوجوانوں اور نشئی افراد کا محفوظ پناہ گا بن گیاہے پارک میں تفریح کیلئے آنیوالے شہری خواتین،بزرگ اور بچے پارک غیر محفوظ ہونے تصور کرتے ہوئے پارک میںآنے سے قطرانے لگے ہیں علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو متعد بار درخواستیں بھی دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک میں اوباش نوجوانوں کی آمد ورفت پر پابندی لگائی جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے حیات آباد کے علاقہ فیز 3سیکٹر ایل تھری میں واقع ٹیوب ویل پارک جسمیں بچے، بوڑھے اور خواتین تفریح اور چہل قدمی کیلئے آتے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق مختلف جگہوں کے اوباش نوجوان پارک میں بیٹھے رہتے ہیں اور سارا دن نشہ کرتے ہیں جو علاقہ کے لوگوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین