آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ18؍ربیع الاوّل1441ھ 16؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ناہید شبیر کی تقریبِ مہندی 


روپ نگر کی شہزادی مقبول اداکارہ ناہید شبیر کی مہندی میں شوبز فن کاروں نےشرکت کی اور ایک میلہ سجا لیا۔ اداکارہ کی شادی کی تقریب آج ہوگی۔

گزشتہ روز ناہید شبیر کی مہندی کی تقریب میں جہاں نظر پڑتی تھی فن کاروں کی کہکشاں سجی ہوئی تھی۔ درجنوں ڈراموں میں دلہن کا روپ اختیار کرنے والی منجھی ہوئی اداکارہ ناہید شبیر آج حقیقی دلہن بنیں گی۔

ٹیلی ویژن نگری کی مقبول اداکارہ ناہید شبیر کا شمار بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے، جنہیں قدرت نے اداکاری کے فن سے مالا مال کیا ہے۔ انہوں نے درجنوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں شان دار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

خوبرو اداکارہ ناہید شبیر کے قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں ایک نئے موڑ پر، چاند چہرہ، بےزبان، کہانی محبت کی مختصر، یہ بھی کسی کی بیٹی ہے، پیاری شموں، بنت آدم، سیج، باڑ، چاند پروسا، تنویر فاطمہ بی اے، خواب ٹوٹ جاتے ہیں، جینا اسی کا نام، گردش، عشق، نصیب، تمہیں کچھ یاد ہے نا، آنکھ سلامت اندھے لوگ، شکن، سانولی و دیگر شامل ہیں۔

ناہید ڈائریکٹر کی جانب سے دیے گئے ہر کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں اور اس کردار کو یادگار بنانے کے لیے اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی ہیں۔

اداکارہ  کے چہرے پر ہمہ وقت ایک مسکراہٹ بسیرا کیے رہتی ہے اور یہی ان کی شخصیت کو پُروقار اور دلکش بناتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید