• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر نے سیشن کورٹ سے ضمانت کرالی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے ضمانت کرالی۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرائی۔

واضح رہےمریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور انہوںنے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹانے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر)صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین