• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمہ درج

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج


سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور 15 نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق محمد صفدر موقع پر موجود اہلکاروں سے الجھ پڑے تھے اور انہوں نے لاٹھی چھین کر اہلکاروں کو مارنے کی بھی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین