• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم صفدر کی فراڈ کی خاندانی روایات جاری ہیں: فیاض چوہان


پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے فراڈ کی خاندانی روایات کو جاری رکھا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون پر تنقید کی اور کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے دو نمبری اور چار سو بیسی کی خاندانی روایات بھی جاری رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بیگم صفدر اعوان سے پوچھا کہ چوہدری شوگر ملز کے شیئر کیسے ملے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں یہ شیئرز دادا ابو نے دیئے تھے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نیب نے انہیں بتایا کہ شیئرز 2008ء میں آپ کو ملے جبکہ آپ کے دادا ابو 2004ء میں انتقال کر چکے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ بیگم صفدر کیلبری فونٹ بھی مارکیٹ میں آنے سے پہلے استعمال کر چکی ہیں۔

تازہ ترین