• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے معاشی ٹیم کے ارکان کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم ارکان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔


وزیراعظم عمران خان سے معاشی ٹیم کے ارکان نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے معاشی ٹیم کے اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر خسرو بختیار، مشیر عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی عشرت حسین و دیگر نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور معیشت کی بہتری کےبارے میں تفصیلی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بڑے منصوبوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ساڑھے 9 سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں پر اثرات نظر آئیں گے۔

مشیر خزانہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کے معیشت پر اچھے اثرات آرہے ہیں، پچھلے سال جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا، جو اس سال 60 کروڑ ڈالر سے کم ہوگیا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں معاشی روڈ میپ کے لیےہر ہفتےاجلاس ہوگا۔

تازہ ترین