• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کرلی

کشمیر : سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کرلی
فوٹو: ٹوئٹر

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پیراملٹری فورس کے ایک اسسٹنٹ کمانڈر نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔

خبر کے مطابق 33 سالہ ایم اروِندجن کا تعلق سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین سے تھا، وہ جمعہ کی صبح اننت ناگ کے علاقے صدر میں واقع اپنی رہائشگاہ میں مردہ پایا گیا۔

سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور 2014 ء میں براہ راست بھرتی کے ذریعے سی آر پی ایف میں شامل ہوا۔

اروِندجن نے چھٹی کے بعد اسی ماہ دوبارہ جوائن کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اپنے کمانڈر کے اقدام خودکشی کو خاندانی جھگڑے سے جوڑا ہے اور کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خودکشی کا محرک خاندانی جھگڑا تھا۔

بھارتی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چلنے والی خبروں کی تردیدی کی، جن میں کہا گیا تھا کہ سی آر پی کمانڈر نے نامناسب حالات اور ناکافی سہولیات سے تنگ آکر اپنی جان لی ہے، کہا کہ ایسی کسی بھی بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 12 برس کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین