• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما خواجہ کلیم الرحمٰن دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدر خواجہ کلیم الرحمٰن دل کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں،خواجہ کلیم الرحمٰن نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہےاس نے دوبارہ زندگی عطا کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھیو میں آپ کا دل کی گہرائیوں سےشکر گزار ہوں کہ آپ نے مشکل کی اس گھڑی میں میرے لئے مخلصانہ دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے اور آپ سب نے اس کا عملی مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین