• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن پارلیمنٹ جاریڈ اومارا فراڈ کے شبہے میں گرفتار

لندن( نیوز ڈیسک) شفیلڈ ہیلم سے رکن پارلیمنٹ جاریڈ اومارا کو فراڈ کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈیلی مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ پولیس نے رکن پارلیمنٹ کو ایک ہفتہ قبل اسی وقت گرفتار کرلیاتھا جب آفس منیجر گاریتھ آرنالڈ کو فراڈ کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق افسران نے رکن پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب کے دفتر پر گزشتہ جمعہ کوچھاپہ ماراتھا چھاپے کے دوران ان کے دفتر کے ڈاکومنٹ، کمپیوٹرز تفتیش کیلئے ہٹا دیئے گئے، ان دونوں کو بعد میں ہفتے کی شام رہا کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ گاریتھ آرنالڈ نے جولائی کے اوائل میں پولیس سے رابطہ کیاتھا اورجاریڈ اومارہ کی جانب سے کلیم کئے گئے پارلیمانی اخراجات کے بارےمیں اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا، ڈیلی مرر نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ اومارا نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے استعفے کا پیپر ورک ستمبر میں پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے تیار کرلیاتھا۔سائوتھ یارک شائر پولیس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیاہے۔جاریڈ اومارا نے 2017میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر سابق ڈپٹی وزیراعظم نک کلیگ کو شکست دے کر انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اکتوبر 2017میں لیبر پارٹی نے سیکسزم اور ہوموفوبیا کے الزامات سامنے آنے کے بعد انھیں معطل کر دیاتھا۔
تازہ ترین