• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون تمباکو نوشی چھوڑنے میں کیسے مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی بی کے وہ مریض جو تمباکو نوشی ترک کر دیتے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں اور اس عمل میں موبائل فون اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تحقیق کے دوران مریضوں کو حوصلہ افزا پیغامات ارسال کیے گئے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا یہ طریقہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں۔

طبی جریدے جاما میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج کے مطابق جن افراد کو زیادہ تعداد میں پیغامات موصول ہوئے، وہ ان افراد کے مقابلے میں چھ ماہ تک تمباکو نوشی ترک کرنے میں زیادہ کامیاب رہے جنہیں محدود معلومات فراہم کی گئیں۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ بات پہلے سے ثابت ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے والے مریض تپ دق سے جلد صحت یاب ہوتے ہیں، اسی لیے ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا موبائل فون کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات مریضوں کو جلد اس عادت سے نجات دلوا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تحقیق بنگلہ دیش اور پاکستان میں تپ دق میں مبتلا 1080 مریضوں پر کی گئی، جو موبائل فون استعمال کرتے تھے۔

ان میں سے 720 مریضوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے کی ترغیب دینے والے ٹیکسٹ پیغامات بھیجے گئے، پہلے دو ماہ روزانہ پیغامات اور اس کے بعد چار ماہ تک ہفتہ وار پیغامات، جبکہ باقی 360 مریضوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے سے متعلق صرف تحریری معلومات فراہم کی گئیں۔

تحقیق کے مطابق جن مریضوں کو ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے، ان میں سے 41 فیصد افراد چھ ماہ تک کامیابی سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں کامیاب رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے صحت سے متعلق آگاہی اور حوصلہ افزائی کے پیغامات ناصرف سستے بلکہ مؤثر بھی ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں۔

صحت سے مزید