• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ ایل او سی پر مبصرین تعینات کرے، چوہدری محمد خان

آلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر چوہدری محمد خان نے یوم نیلابٹ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان نے آزادی کشمیر کی جو شمع نیلا بٹ کے مقام سے جلائی تھی وہ اب شعلہ جوالہ بن گئی ہے آج مقبوضہ کشمیر سے لے کر جہاں جہاں بھی دنیا کے جس بھی کونے میں کشمیری آباد ہیں ان کی زبان پر مجاہد اوّل کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان گونج رہا ہے جو کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت کی عکاس ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کا جھنڈا ہاتھ میں تھامے بھارتی گولیوں کا سامنا کر رہے ہیں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے چوہدری محمد خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹرول لائن پر اپنے مبصرین مقرر کرے جو بھارتی جارحیت کا خود اندازہ لگا سکیں اس وقت لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں سے ایک بڑی تعداد میں آبادی کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا ہے لوگوں کے گھروں، ڈسپنسریوں اور اسکولوں پر بھی فائرنگ کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کرفیو کا نفاذ اور لوگوں کو پندرہ دن سے گھروں میں محصور کرکے رکھنا دنیا کی کون سی جمہوریت ہے۔ چوہدری محمد خان نے جی سیون کے سمٹ میں فرانس کے صدر کی طرف سے کشمیروں کی حمایت اور مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے کو خوش آئند قرار دیا اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ عزائم کو رکوائیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
تازہ ترین