• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد (این این آئی) کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا‘ 31اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ نےاپنا ہوم ورک تیز کر دیا، 11نومبر کو ا فتتاح کیا جائے گا، ذرائع نے بتایاکہ دفتر خارجہ نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے اپنا ہوم ورک تیز کر دیا،پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کو پاک بھارت تناؤ کی نذر نہیں ہونے دیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ کرتار پور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو ایک پروقارتقریب میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگر وزراء بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،500 سو سے زائد سکھ یاتریوں کی کرتارپور میں بابا گرونانک کے 550 جنم دن کی تقریبات شرکت متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہی 28 نومبر 2018 میں کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
تازہ ترین