کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ کے نواحی علاقہ موسم خان بانڈہ میں اراضی کے تنازعے پر دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔مقتولین اور ملزمان ماموں بھانجے بتائے جاتے ہیں جنکا ایک عرصے سے اراضی پر تنازعہ چلا آرہا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ بلی ٹنگ میں تین نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولین اور ملزمان آپسمیں ماموں بھانجے بتائے جارہے ہیں جنکا ایک عرصے سے اراضی پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔ کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھوڈہ شریف کے موضع موسم خان بانڈہ میں اراضی کے دیرینہ تنازعے پر مبینہ ملزمان انور خان ولد فتح خان، ایاز ،نادر پسران انور ساکنان بانڈہ موسم خان نے دوجواں سال سگے بھائیوں راشد اور آصف پسران قمر زمان کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔دوہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لائی گئی جہاں مقتولین کی والدہ مسماۃ (خ)کی مدعیت میں پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے واقعہ اراضی کا تنازعہ قرار دیکر نامزد ملزمان انور، ایاز اور نادر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔