• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادہ اینڈر یوشاہی محل میں خواتین کو لاتا رہا ،شاہی سکیورٹی عہدیدار کا اعتراف

نیو یارک ( نیوز ایجنسی ) گزشتہ ماہ امریکی شہر نیو یارک کے جیل میں جنسی جرائم کے تحت گرفتار ارب پتی شخص 66 سالہ جیفری اپسٹن کی جانب سے خود کشی کیے جانے کے بعد ان کے جنسی جرائم میں برطانوی شہزادے اینڈریو کا نام آنے کے بعد تہلکہ مچ گیا تھا،شہزادہ اینڈریو ملکہ برطانیہ کے بیٹے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ وہ خود کشی کرنیوالے ارب پتی جیفری اپسٹن کے قریبی دوست رہنے سمیت کم عمر لڑکیوں کے جنسی ہراساں کرنے میں ملوث رہے ہیں،شاہی محل الزامات سے انکار کر چکا ہے مگر اب شاہی محل میں بطور سکیورٹی عہدیدار ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو ماضی میں شاہی محل میں اپنی خواتین دوست کو لاتے رہے ۔

تازہ ترین