• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کی جدوجہد جاری رہے گی،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ،جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی ،محمد نور لون ،گل صدام بازئی،شاہ محمود ترکء،باری کاکڑ ،حاجی آصف سرگڑھ ،ثنااللہ ،امان مومند و دیگر نے شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ملک انعام کاکڑ نے کہا کہ شہداء کبھی مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ اور ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ،فیڈریشن اپنے عظیم شہداء کی قربانی اور انکی جدوجہد اپنے اوپر قرض سمجھتی ہے آج ہم ان شہداء کی قبروں پر کھڑے ہیں اوریہ وعدہ کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لئے منظور کاکڑ ،وحید اور عبدالودود نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور محکوم قوم کی قومی شناخت اور قومی مفادات کی خاطر اپنے سروں کو قربان کرکے ثابت کیا کہ فیڈریشن کے کارکن پشتون قوم پر منظم سوچ کیساتھ جو ظلم ہورہا ہے اس پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب تک فخر افغان باچاخان کے پیروکار اور فیڈریشن کا ایک بھی کارکن زندہ ہے وہ اپنے شہداء کے ارمانوں اور اس ظلم کے خلاف جو ریاست میں صرف ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنا کر انکو بے دردی سے شہید کررہا ہے کے اس عمل کے خلاف آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین