• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے کے زیر انتظام چلنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول کئی ہفتے گزرنے کے باوجو د بہتر نہیں ہو سکا ہے اور ملک کے مختلف شہروں سے آنے والی مسافر ٹرینیں ایک سے 5گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے۔ ہفتہ کے روز کراچی اور کوئٹہ سے آنے ٹرینیں جن میں علامہ اقبال 4 گھنٹے 15 منٹ، گرین لائن 50 منٹ جبکہ تیز گام 25 منٹ کی تاخیر کا شکار ہیں کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر2 گھنٹے 20 منٹ جبکہ جعفر ایکسپریس 4گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہی’ عوامی 3 گھنٹے 35 منٹ’ قراقرم 2 گھنٹے 5 منٹ’ملت 3 گھنٹے 10 منٹ’ پاکستان 3 گھنٹے 35 منٹ’فرید 2 گھنٹے 55 منٹ جبکہ خیبر میل 3 گھنٹے 30 منٹ ’کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 25 منٹ ، پاک بزنس 3 گھنٹے 25 منٹ’ شاہ حسین 4 گھنٹے 45 منٹ اور جناح 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے.جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس لاہور سے کراچی سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بجکر 30 منٹ پر ’کراچی لاہور سے کراچی شام 5 بجے کی بجائے رات 7 بجکر 30 منٹ پر’شاہ حسین لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد جانے والی رات 7 بجے کی بجائے رات 9 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی جبکہ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ باقی تمام ٹرینیں اپنی اپنی منزل مقصود کی جانب لاہور سے بروقت روانہ ہوں گی۔
تازہ ترین