پاکستان کی مشہور شخصیت اور مارننگ شو کوئین ندا یاسر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرولنگ، فارمولا 1 کی اپنی پرانی غلطی، فضا علی کے معاملے اور دیگر وائرل بیانات کو کس طرح ہینڈل کرتی ہیں۔
ندا یاسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹرولنگ مجھے پریشان کرتی تھی، میں اپنی ٹیم سے درخواست کرتی تھی کہ میری تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کی جائیں تاکہ منفی تبصرے میرے سسرالی افراد تک نہ پہنچیں، تاہم بعد میں مجھے اس بات کی پرواہ کم ہوئی کیونکہ میرے سسرالی میری طاقت بن گئے، اب ان کی بہن اور شوہر میرے لیے لڑتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں نے پہلے میری غلطی پر ہنسی اڑائی، یہ 7 سال پرانا کلپ تھا، مجھے فارمولا 1 کے بارے میں علم نہیں تھا، بلبلے کی ٹیم کو ہمارے سیٹ پر مدعو کیا گیا تھا، تحقیق کے لیے وقت نہیں ملا، یہ میری غلطی تھی اور اس وقت میرا شوہر میری حمایت کر رہا تھا۔
ندا یاسر نے کہا میں فضا علی کے بارے میں کچھ نہیں جانتی، نہ ہی میں نے ان سے کچھ کہا، میں نے ان کی ویڈیو بھی نہیں دیکھی، وہ میری دوست کی طرح تھیں، یاسر ہمارے درمیان آیا، لیکن میں نہیں جانتی، میں مسئلے کو بڑھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی وائرل ہونا چاہتی ہوں، میں 19 سال سے ٹی وی پر آ رہی ہوں۔
ندا یاسر نے مزید کہا کہ پہلے میں سوشل میڈیا پر ٹرولز کو جواب دیتی تھی، لیکن بعد میں سمجھا کہ اس سے وہ زیادہ مشہور ہو رہے ہیں، اب میں منفی تبصروں کا جواب نہیں دیتی اور اپنے تجربات سے سیکھتی ہوں۔