• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ریلوے اسٹیشنز ، ٹریک پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹر یک پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات ہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور سامان کی واک تھرو گیٹ اور اسکینرز کے ذریعے چیکنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ اطراف پر نگاہ رکھنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

ریلوےحکام نے ریلوےحکام کی مسافروں سےسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

تازہ ترین