• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام حسین نے قومی سینئرز مینز سائیکل ریس جیت لی جبکہ خواتین میں ندا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چوتھی قومی سینئر مینز اینڈ وومنز روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کراچی مینز میں ایس ایس جی سی جبکہ وومنز میں پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی تین روزہ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹس میں ایس ایس جی سی نے 87 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پروفیشنل کلب بائیکستان کرینک ایڈیکٹ نے اپنے پہلے ہی ایونٹ میں 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسر ی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کے ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی خواتین کھلاڑیوں نے 114 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ آرمی کی ٹیم نے 84 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چار ایونٹس میں پہلا مقابلہ 100 کلو میٹر مینز روڈ ریس کا تھا جو کہ آرمی کے غلام حسین کے نام رہا۔ بائیکستان کے شاہ ولی اللہ دوسرے جبکہ بائیکستان ہی کے علی الیاس تیسرے نمبر پر رہے۔

چالیس کلو میٹر خواتین روڈ ریس مقابلے میں پاکستان آرمی کی ندا پہلے، واپڈا کی نائلہ بانو دوسرے اور واپڈا کی رضیہ حنیف تیسرے نمبر پر رہیں۔

تیسرے ایونٹ میں 10 کلو میٹر خواتین جونئیر ٹائم ٹرائل میں اسلام آباد کی ثناء بابر نے پہلی، پنجاب کی اقراء ناز نے دوسری اور ماہ نور احمد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

چوتھا ایونٹ جو کہ انڈر 17 کا تھا،اس میں علی آغا نے پہلی، حسن آغا نے دوسری اور اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں پی او ایف واہ کی ٹیم کو فئیر پلے ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین