• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں آباد ہماری کمیونٹی نے اپنا مقام بنایا ہے، ڈاکٹر ظفر

برمنگھم (پ ر) برطانیہ میں آباد ہماری کمیونٹی نے دن رات سخت مشقت کرکے نہ صرف اپنا مقام پیدا کیا ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر اور ملکی معیشت کو بھی مضبوط کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر سے آئے ہوئے سابق اسٹاف آفیسر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ڈاکٹر چوہدری ظفر نے محمد سعید مغل ایم بی ای کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مرزا افتخار قیوم، معروف بزنس مین ثاقب ڈار، شہزاد مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر چوہدری ظفر نے مزید کہا کہ برطانیہ ایسا ملک ہے جہاں بنیادی ضروریات کی تمام سہولتیں میسر ہیں، ہمیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانی چاہیے تاکہ اپنے خاندانوں کے علاوہ ملک کی خدمت بھی کرسکیں۔ سعید مغل نے کہا کہ کشمیری کمیونٹی کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین