• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برن سائیڈ کالج نے نقلی ناخنوں پر پابندی عائد کردی

لندن( نیوز ڈیسک) نارتھ ٹائن سائیڈ کے علاقے وال سینڈ میں مخلوط تعلیم کے ادارے برن سائیڈ کالج نے نقلی ناخنوں پر پابندی عاید کردی ہے اور اس پابندی کاجواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ اس سےلڑکیوں کی ہینڈ رائٹنگ خراب ہورہی تھی ۔ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ کالج کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں والدین کو خط لکھاگیاتھا جس میں مصنوعی ناخن لگانے کی ممانعت کی گئی تھی۔خط میں لکھا تھا کہ ہم اپنے پورے سکول کی یونیفارم پالیسی پر نظر ثانی کررہے ہیں کیونکہ اب بڑی تعداد میں طلبہ مصنوعی ناخن لگا کر سکول آنے لگے ہیں بعض طلبہ پوری طرح نصاب تک بھی نہیں پہنچ پاتے اوربعض تو قلم بھی نہیں پکڑ پاتے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم پر تباہ کن اثرات رونما ہورہے ہیں،سکول نے اب مصنوعی ناخنوں پر پابندی عاید کردی او ر کہاہے کہ ناخن کی لمبائی ایک حد میں ہونی چاہئے اور اس کی وجہ سے پی ای یا پریکٹیکل سبجیکٹس کی تعلیم پر اثر نہیں پڑنا چاہئے، طلبہ کومتنبہ کیاگیاہے کہ اگر انھوں نے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف مناسب پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں لیکن والدین نے اس پر شدید ردعمل کااظہار کیاہے۔
تازہ ترین