• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ لزبن میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب

لزبن (سرفراز فرانسس) پاکستان سفارت خانہ لزبن میں یوم آزادی پاکستان کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس موقع پرسفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب میں پاکستانی اور پرتگالی کمیونٹی نے بچوں اور فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔سفیر پاکستان جاوید جلیل خٹک نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کشمیری کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جائزے میں کشمیر بین الاقوامی قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر کی افادیت کا ایک آزمائشی کیس ہے، تقریب میں یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا اور بچوں نے ’’دل دل پاکستان اور سوہنی دھرتی‘‘ ملی نغمے گا کر سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ پاکستان دنیا کےرہنمائوں سے رابطے میں ہے۔
تازہ ترین