• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس کے رہنما ملک اکرم کو کوٹلی میں سپرد خاک کردیا گیا

لوٹن (نمائندہ جنگ) ایم ایل اے کوٹلی ون ملک محمد نواز کے بہنوئی اور لوٹن مسلم کانفرنس کے بزرگ رہنما ملک محمد اکرم کو ان کے آبائی علاقہ رولی کوٹلی میں سپردخاک کردیا گیا، ملک محمد اکرم جمعرات کے روز لوٹن میں انتقال کرگئے تھے۔ جمعرات کی شام جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی، لوٹن اور رولیمیںنماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے متعلق شخصیات نے شرکت کی ۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سابق کمشنر آزادکشمیر چوہدری عبدالقیوم ، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر سفیر اقبال ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر محسن قیوم ، ایس ایس پی حسن قیوم، خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن مولانا حافظ اعجاز احمد، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر لوٹن مسعود اختر ہزاروی،کونسلرز راجہ محمد اسلم خان اور راجہ وحید اکبر ، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ ، سابق پرنسپل سید گلزار حسین شاہ بخاری ، چیئرمین اوور سیز کمشنر آزادکشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی ، ہیڈ سفارتی شعبہ جے کے ایل ایف راجہ ظفر خان ، سابق صدر فرنٹ برطانیہ لطیف ملک ، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی ،حافظ محمد کامران،صوفی عبدالعزیز نقشبندی ، کو آرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین حاجی چوہدری محمدقربان، بیڈ فورڈ ہاسپٹل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرواصل حسین ، ڈاکٹر طاہر لون ڈاکٹر گل نواز بٹ، اسرار بٹ ، سید حسین شہید سرور، ممتاز بٹ ، محمد فیاض قریشی، محمد عارف کشمیری، شوکت بٹ، محمد شبیر مغل،مولوی ممتاز بٹ ، مہربان بٹ ، خواجہ کبیر،عابد راجہ، حاجی امیر اکسر، پہلوان حاجی ملک پنوں خان، شبیر ملک ، چوہدری محمد شریف ، اورنگزیب کیانی، اسلم کیانی، حاجی شفاعت پوٹھی، چوہدری رستم علی سمروڑ ، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، شامل ہیں ۔ متعدد شخصیات نے ملک محمد نواز اور مرحوم کے صاحبزادوں بہزاد اکرم اور شہزاد اکرم ، بھتیجوں افتخار ملک اور اعجاز ملک اور دیگر خاندان کے افرادسے تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین