• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرمامیں اسموگ بڑا خطرہ‘حکومت پنجاب کی ٹائرز‘پولیتھین وغیرہ جلانے پرنظررکھنےکی ہدایات جاری

بہاول پور(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے موسم سرماسےقبل اسموگ کےممکنہ پھیلاؤپرکنٹرول کیلئے ٹائرز‘پولی تھین‘ربڑاورلیدرآئٹمزجلانےکوکنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکےڈویژنل کمشنرز‘ڈپٹی کمشنرز کوجاری مراسلےمیں بتایاگیاہےکہ گزشتہ چندسالوں سےموسم سرما میں سموگ کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جوانسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہےجس کیلئےوقت سےپہلےاقدامات اُٹھائے جائیں‘ہدایت کی جاتی ہےکہ سموگ پیدا کرنیوالی تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کیاجائے جس میں سالڈ ویسٹ ‘ ٹائرز ‘ پلاسٹک‘ پولی تھین بیگز‘ ربڑ‘لیدرآئٹمز وغیرہ کو جلانے کاعمل شامل ہے۔ اسموگ سے ٹریفک کےکنٹرول کیلئے بھی مناسب ٹریفک پلان مرتب کیرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین