• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کورنگی،بحریہ ٹائون کے اشتراک سے 7ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھکانے لگا دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ کورنگی نے بحریہ ٹائون کے اشتراک سے جاری صفائی مہم کے دوران اب تک7ہزار ٹن سے زائد کچراملیر اور ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اور ضلع کورنگی کے عوام بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض حسین کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے عوام کاز میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کرتے ہوئے ضلع کورنگی میں بسنے والی عوام کو کچرے کے ڈھیروں سے نجات دلا نے اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے میں ہاتھ بٹا رہے ہیں ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نے بتا یا کہ بحریہ ٹائون اور بلدیہ کورنگی نے مشترکہ صفائی مہم کا آغاز ملیر ماڈل زون سے کیا ہے اور گزشتہ 5دن کے دوران ملیر ماڈل زون میں جمع شدہ کچرے کے ڈھیروں سے اب تک7ہزار ٹن سے زائد کچرا اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جاچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹائون کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار میمن کے ہمراہ ملیر سعود آباد اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے بحریہ ٹائون اور بلدیہ کورنگی کی جاری صفائی مہم کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ عوام نے ملیر کے علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کے چیئر مین کا شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین