راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سی پی او نے راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج ہونے والے مقدمہ کا نوٹس لے لیا، ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی ابرار سرو ر کے خلاف تھانہ شالیمار اسلام آباد میں مقدمہ درج ہونے کی خبریں میڈیا پر نشر ہوئیں تو سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ان کا سختی سے نوٹس لیا انہوں نے پنڈی پولیس کے فوکل پرسن ایس پی صدر رائے مظہر اقبال سے تفصیلات طلب کیں،جس کے بعد سی پی او نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کو ہدایت کی کہ وقوعہ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ساتھ رابطہ کر کے انہیں رپورٹ دیں اگر ڈی ایس پی مقدمہ میں گناہ گار پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی کیوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں قانون سب کے لئے یکساں ہے ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔