• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر حسن شادی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دبئی ایئر پورٹ سے حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے انہیں رخصت کیا۔

کرکٹر حسن علی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچےاور میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔

فاسٹ بولر جلد پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے۔ ایئر پورٹ سے حسن علی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں اپنے گھر روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی 20 اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں حسن علی کے اہل خانہ، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے تھے۔

حسن علی پاکستان اور ان کی اہلیہ سامعہ کا تعلق بھارت سے ہے، ان کی پہلی دعوت کرنے والی جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ہے، ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت سے ہے۔

تازہ ترین