آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پولیو کےخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سےچلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی ، پولیو کےخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے، جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنےایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےفیلڈ میں موجود انسدادِ پولیو ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ِپولیو مہم کیلئے وضع کردہ پلان پر 100 فیصد عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔

ان کاکہناتھاکہ پنجاب میں انسدادِ پولیو کیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

عثمان بزدارنےکہاکہ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے، انہوں نےوالدین سےبھی کہاکہ وہ اپنےبچوں کو انسداد ِپولیوکے قطرے لازمی پلائیں۔

صحت سے مزید