• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی بھارت میں بھی تنہا ہو رہے ہیں، مشال ملک

مشال ملک کی جیو پاکستان میں گفتگو


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی بھارت میں بھی تنہا ہو رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کشمیری سماجی کارکن مشال ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کا مکمل اقتصادی بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو رہی ہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ 29 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حکام اور ان کے خاندان کے افراد کو باہر منتقل کیا جا رہا ہے، کوئی ٹکٹ نہیں ملیں گے، ایئر پورٹ بھی بند کر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا اگر نہیں بولے گی تو خطہ تو کیا پوری دنیا کو تباہی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین