• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


امریکا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

واقعہ امریکی ریاست مین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے جھیل پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث جھیل کنارے موجود افراد حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پائلٹ کوجھیل پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ واقعے میں پائلٹ اور ساتھی معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین