• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کیمپ شروع، ٹریننگ پر زور، فٹنس ٹیسٹ لیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپکس کوالی فائنگ رائونڈ کے لئےپاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیاہے۔ 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے۔ پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ پر زور دیا گیا ۔ عماد شکیل بٹ، سمیع اللہ جونیئر، علی شان ،ابوبکر اور فیصل قادر یورپی لیگ میں مصروفیت کی بنا پر چند روز میں کیمپ جوائن کریں گے۔ کیمپ سے غیر حاضر کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ گول کیپر کیمپ سے تین گول کیپرز امجد علی، اکمل اور وقار یونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ پیر کو ڈاکٹر اسد عباس اور فٹنس ٹرینر نصراللہ رانا کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار نہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ سے باہر کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کیمپ میں بہترین کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے ۔ لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے متبادل لئے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کا اندازہ لگانے کے لئے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کھلاڑی نان چنے نہ کھائیں۔ کھلاڑیوں کو ڈائٹ سپلیمنٹ اور جوسز کا استعمال بھی کرایا جائے گا۔

تازہ ترین